مسلم ملکوں کے بعد کیا اب یورپی ممالک امریکی پابندیوں کی زد میں آئیں گے؟ یہ سوال اب امریکا میں اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں مسلم ملکوں کے بعد اب برطانیہ اور یورپی ملکوں کا نمبر آنے والا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہینڈ کیری میں لیپ ٹاپ امریکا لانے پر پابندی کا دائرہ یورپ تک پھیلانے کے بارے میں غور شروع کردیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکا نے آٹھ مسلمان ملکوں سے امریکا آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی تھی کہ وہ اپنے ساتھ الیکٹرانک سامان نہیں لاسکتے۔