ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کا ساہیوال کیمپس جو اب ساہیوال یونیورسٹی کا درجہ پا چکا ہے اب بھی مالی امداد زکریا یونیورسٹی سے لے رہاہے اور حکومت سےتاحال کوئی گرانٹ نہیں ملی اورناہی آئندہ بجٹ میں ملنے کا امکان ہے ، ٹریثرار آفس جامعہ زکریا کے مطابق ساہیوال یونیورسٹی کےلئے بجٹ میں جو رقم رکھی گئی ہے اس میں سے ادائیگی کی جارہی ہے امکان ہے آئندہ بجٹ میں بھی ساہیوال کےلئے رقم مختص کرنا پڑے کیونکہ انتظامیہ ابھی تک پنجاب حکومت کو کیس نہیں بھجواسکی ۔