• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرےکے تمام افراد قوانین کا احترام کریں:سیشن جج بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیشن جج و چیئر مین ڈرگ کورٹ بہاول پور محمد ابراہیم اصغر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں موثر انداز میں لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ وہ   نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس اور مقامی گروپ آف انڈسٹریز کے باہمی اشتراک سے منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر   ڈاکٹر رانا محمد طارق، ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس غلام جعفر، میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی، راؤ راشد ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122آصف رحیم چنڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر بہاول پور، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئر مین ڈرگ کورٹ نے کہا کہ معاشرہ کے تمام افراد قوانین کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے،میئر عقیل نجم ہاشمی ، ڈاکٹر رانا محمد طارق خاں ،ایس ایس پی موٹر وے پولیس غلام جعفر ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر  آصف رحیم چنڑ ، ڈی ایس پی سید رضوان شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر ، باقر ہاشمی ،پروفیسر پروین باری نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں سینئر پٹرولنگ آفیسر مسرور علی نے   ملٹی میڈیا کی مدد سے ٹریفک قوانین اور اس پر عمل نہ کرنے سے ہونے والے حادثات کے بارے میں بتایا۔بعد ازاں طلباوطالبات سے ٹریفک قوانین کے حوالہ سے سوالات پوچھے گئے اور درست جواب دینے والوں کوسیفٹی ہیلمٹ بطور تحفہ دیا گیا۔ 
تازہ ترین