• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،6انسانی سمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ )ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ریجن بھر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران6انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونیوالوں میں ملک مختار ، رضوان ،اصغر ، محمود ، بلال اور وسیم شامل ہیں یہ افراد سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے میں ملوث تھے، ایف آئی اے نے انہیں سمبڑیال ، گجرات ، مظفروال ، گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے قبضہ سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد کر لئے۔
تازہ ترین