گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کم آمدن ظاہر کرنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ، اور دو ہسپتالوں پر چھاپے مارکر ان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا،واقعہ کے خلاف پرائیویٹ ہسپتالوں میں سراسیمگی پھیل گئی، پی ایم اے اور پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے کمشنر ریجنل ٹیکس ڈائریکٹوریٹ سے ملاقات کرکے احتجاج کیا،پی ایم اے اور پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے کمشنر ریجنل ٹیکس ڈائریکٹوریٹ سے ملاقات کرکے احتجاج کیا۔