سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سٹی پسرور کے علاقہ میں واقعہ اراضی ریکارڈ کمپیو ٹر سنٹر پر دھاوا بو لنے اور دوملازمین محسن اور مدثر کو زخمی کرنے والے وکلا نصیر ، محسن نصیر سمیت نامعلوم ملزمان کو پولیس گرفتار نہ کرسکی۔ رابط پر تھانہ اہلکار سہیل نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سنیٹر انچارج تیمور ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔