• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چارسدہ پاکستان کی بقاوسلامتی پر حملہ ہے، واجد علی برکی

برمنگھم (ابرار مغل) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور بقا پر حملہ ہے مسلح افواج اورحکومت فیصلہ کن اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدارتی مشیر واجد علی برکی نے اپنے آفس میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردی ناقابل برداشت ہے۔ عالمی سطح پر بھی ایسے اقدامات کی اشد ضرورت ہے جن سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہAPSاور اب باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد ابھی تک مضبوط اور منظم ہیں۔ نائب مغل، حاجی محمد ایوب، چوہدری امین نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ ان رہنمائوں نے اس سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والے کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے دعا بھی کی۔
تازہ ترین