لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان کی طرف 10 ارب کی پیشکش کے دعوے پر ان کے خلاف قانونی کارر وائی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے مبینہ طور پر غلط الزامات پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزامات کا ثبوت لائیں ورنہ وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔