بھکر پولیس نے دریا خان صدر کےعلاقےمیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے10 مشکوک افراد کو حراست میں لینےکےعلاوہ4 اشتہاریوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
پولیس کےمطابق دریا خان صدر کےعلاقےمیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے20 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
اس دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاجبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب4 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔