گوادر (نامہ نگار ) گوادر سے غیر ملکی باشندہ گرفتا ر۔ تعلق تنز انیہ سے ہے ۔ پو لیس نے ملزم کو مز ید کاروائی کے لےئے ایف آئی اے کے تحویل میں دے دیا۔پو لیس نے غیر ملکی باشند ے کو فقیر کالونی کے علاقے سے گرفتار لیا ۔ اس حوالے سے اے ایس پی ذوہیب حسن کا کہنا تھاکہ غیر ملکی گرفتار باشندہ 34سالہ عبدال محمد احمد کا تعلق افریقی ملک تنزانیہ سے ہے جو آج سے دو سال قبل یعنی جون 2015کو پاکستان آ یاتھا اور یہاں سے سمندری راستے سے ہوکر ایران چلا گیا تھا اور پھر اسی راستے سے دوبارہ پاکستان میں داخل ہوا ہے جس کو پو لیس نے دوران گشت فقیر کالونی کے علاقے سے حراست میں لیاہے۔ اے ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفشیش سے ملزم سے معلو م ہواہے کہااس کو ایران میں منشیات کی رقم کی لین دین کے تناز ع ہ پر نجی قید میں رکھا گیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار غیر ملکی باشند ے کو مز ید قانونی کاروائی کے لےئے ایف آئی اے گوادر کے حوالے کر دیا ہے۔