• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ماں نے 6 بیٹوں سمیت 17 فٹ بال ضرورتمند بچوں کیلئے عطیہ کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے علاقے بفیلو میں مقیم ایک خاتون نے اپنے 6؍ بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے 17؍ فٹ بال ضرورتمند بچوں کیلئے عطیہ کر دیئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون فیب کینسٹو اپنے بیٹوں کے ہمراہ گزشتہ کئی ماہ سے بال بڑھا رہی تھیں۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 10 سال جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر 5 سال ہے۔ ان بچوں میں جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔ پیر کے روز کینسٹو اپنے 6؍ بیٹوں کے ہمراہ مقامی سیلون پہنچیں جہاں انہوں نے مل کر بال کٹوائے جن کی مجموعی لمبائی 17؍ فٹ تھی۔ انہوں نے یہ بال بچوں کے فلاحی ادارے کے حوالے کیے۔ بعد ازاں خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ پورے خاندان کیلئے بال عطیہ کرنے کی مشق ذاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال قبل میری دوست کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں، ان کی پہلی برسی کے موقع پر میرے تین بیٹوں نے اپنے بال عطیہ کیے جس کے بعد ہم سب نے مل کر اس خیراتی مہم میں حصہ لیا۔
تازہ ترین