ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں ناکام و متاثرہ امیدواروں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے،امیدوار امجد علی کی جانب سے دائر پٹشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ انہار ملتان میں بیلداروں چوکیداروں قاصد نائب قاصد خاک روب کی 52اسامیوں پر ایک ماہ قبل انٹرویوز کئے گئے جس میں پٹیشنر سمیت ہزاروں افراد نے حصہ لیا میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے لئے ایک سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ،امیداوروں کے آرڈز 5اپریل کے جاری شدہ شیڈ ول کے بجائے 20اپریل کے بعد کئے گئے اب امیداورں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ سابق تاریخوں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، بھرتی ہونے والے امیدواروں کا تعلق زیادہ تر نہری پٹواریوں کے رشتہ داروں سے ہے،پٹشن کی سماعت منگل کو ہونے کا امکان ہے ۔