پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران چارسدہ روڈ بخشی پل نیو گڑھی بازار کی تنظیم نو مکمل ہو گئی جس کے تحت حاجی شفیع دائودزئی سرپرست اعلیٰ ‘ شیرین خان دائودزئی صدر اور سعید اللہ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ۔ اس سلسلے میں تاجروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر حاجی شفیع دائودزئی سرپرست اعلیٰ ‘ شیرین خان دائودزئی صدر اور سعید اللہ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر صادق ‘ نائب صدر اعجاز علی ‘ صدر دوم اسرارخان ‘ جنرل سیکرٹری سعید اللہ ‘ جائنٹ سیکرٹری صفت گل ‘ پریس سیکرٹری امان اللہ ‘ ڈپٹی سیکرٹری نذیر ‘ فنانس سیکرٹری طور خان ‘ ڈپٹی فنانس سیکرٹری مراد چن لئے گئے ۔