سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکوکی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے مقصود اور تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ سے مدعی ایس ڈی او گیپکو امجدکی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے والے شخص صابر سلطان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔