گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گیپکو گوجرانوالہ کے ایکسیئن ملک سعید کو نیب نے کرپشن کے الزمات کے تفتیش کے بعد رہا کر دیا، ایکسئن گیپکو ملک سعید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مخالفین نے من گھرٹ کہانی بناکر میرے اوپر ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی طور پر بجلی کی فراہمی اور اوور بلنگ اور گاڑی خرد برد کرنے کے بے بنیاد الزمات لگائے جس پر نیب نے گرفتار کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کی اور ڈائریکٹر نیب نے الزامات غلط ثابت ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔