گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خاندانی جھگڑے پر قریبی رشتہ داروں نے اکیلی رہنے والی خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر چھریاں مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،سول لائن کے علاقہ کچی فتومنڈ کی رہائشی شہناز بی بی چار بچوں کیساتھ رہ رہی تھی جس کا اپنے سسرال کے خاندان سے تنازعہ چل رہا تھا ،خاندان کے افراد نے گھر پر دھاوابول دیا اور شہباز نامی شخص نے چھریوں کے وار کر کے شہناز بی بی کو زخمی کر دیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔