• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(رپورٹ/آغاخالد)نادرا نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو غلط بریفنگ دیکر شہر میں نادرا کے دس کسٹمر سروسز سینٹر کو بند کرکے دو نئے کھول دیئے اور وزیر داخلہ سے افتتاح کروادیا تاثر یہ دیا کہ شہریوں کیلئے وسیع اور آرامدہ سینٹر قائم کرکے ایک نئی مثال قائم کی گئ ہے مگر اب رنچھوڑلائن ، گاڑدن ، صدر ، ڈیفنس ، اختر کالونی ، منظور کالونی ، محمود آباد ، سلطان آباد و دیگر ایسی آبادیوں کے مکین اب شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کم از کم 15کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے قیوم آباد میں بنائے گئے نئے کسٹمر سروس سینٹرجائینگے جبکہ اس سلسلے میں نادرا سندھ کے ڈی جی ریٹائرڈ کرنل خٹک کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے کیا گیا کہ لوگوں کیلئے سایہ دار جگہ میں بیٹھنے کی انتظار گاہ اور سیکورٹی کا معقول انتظام نہیں تھا اس لئے ان سینٹر ز کو بند کرکے اب ایک بڑا سینٹر کھولا گیا ہے جہاں لوگوں کیلئے وسیع اور آرامدہ انتظارگاہ کے علاوہ سیکورٹی کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے جنگ کے سوال پر کہا کہ شہر میں ایسے مزید سینٹرز کو بند کرکے اور چند بڑے سینٹرز کھولے جائینگےیہ بھی یاد رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ روز نادرا نے قیوم آباد میں بنائے گئے نادرا کے کسٹمر سروس سینٹر کا افتتاح کروایا تھا اور اس موقع پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ عوام کی آسانی کیلئے یہ سینٹر قائم کیا گیا ہے اور شہر کا یہ ایک مثالی کسٹمر سروس سینٹر ہوگا ۔
تازہ ترین