بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان کا ضلع کے5 تھانوں کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ صدر یزمان،تھانہ ہیڈراجکاں کی فارمل انسپیکشن، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ صدر بہاول پور کی انفارمل انسپکشن کے علاوہ تھانہ کینٹ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران انسپیکشن اور وزٹ انہوں نے تھانوں میں ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور کرائم کو چیک کیا۔ وزٹ کے دوران تھانوں میں موجود ملازمین کو سائلین کے ساتھ بہتربرتاؤ،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور پولیس گشت کو موثر بنا نے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے درکار وسائل کے اندر رہتے ہوئے دل جمی سے کام کیا جائے۔ تھانے میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کو چیک کر کے کام کرنے والے عملہ کو مناسب ہدایات دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوزتھانہ میں آنے والے سائلین کی بات سن کر قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں۔