• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب شاہد جاوید کا بہاولپور میں دربار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب شاہد جاوید کا بہاولپور میں دربار عام سے خطاب۔ بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے وائرلیس سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب شاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اپنا وائرلیس سیٹ چھوڑ کر غیر حاضر پائے جانے والے آپریٹرز اور ایسی وائرلیس پوسٹ کے تمام عملہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔دربار میں ٹیلی مواصلات کے ملازمین  نے  اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس ایس پی ٹیلی مواصلات  نےمسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین