پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحیٰ آفریدی کے حکم پر13جوڈیشل افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا،فارغ کئے جانے والوں میں ایک ڈسٹرکٹ جج ،7ایڈیشنل، 2سینئر اور 3سول ججز شامل ہیں۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے مطابق جوڈیشل افسران کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی تحقیقات کر رہی تھی مگر برطرف کئے جانے والے یہ جوڈیشل افسران ڈسپلنری کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے جن ججز کو برطرف کیا گیا ہے۔ ان میں ایک خاتون ایڈیشنل سیشن جج مسز رفعت عامر بھی شامل ہے جو آن ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج عامر نزیر کی اہلیہ ہیں۔