بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں صوبہ بہاول پور کی بحالی کےلئے قرارداد پیش کر دی،پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی اسمبلی سیشن 2013 ء کی متفقہ قرارداد کہ بہاول پور صوبہ کو بحال کیا جائے کی روشنی میں بہاول پور صوبہ کی فی الفور بحالی کے لئے اقدامات کرے۔