سرگود ھا (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کوآر ڈینیٹر رائے حا مد رضا بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے اراکین اسمبلی ضلعی صدر چو ہد ری شاہ نواز رانجھا کی قیادت میں متحد ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے دورہ سر گو دھا کے موقع پر ضلعی صد ر پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔ہمارے درمیان اختلا فات کی بے بنیاد خبر یں پھیلانے والے عناصر مخالفین کے ایجنٹ ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں۔شاہ نواز کی قیادت میں عام انتخا بات اور پھر بلد یاتی انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) نے ضلع بھرمیں کلین سویپ کیا ۔ ضلع سر گو دھا مسلم لیگ (ن) کا مٖضبوط قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گااور آ ئندہ عام انتخا بات میں بھی مسلم لیگ (ن) ضلع سر گو دھا سمیت ملک بھر میں کلین سو یپ کر کے ایک بار بر سر اقتدار آ ئے گی۔