گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے مختلف افسران نے سکولو ں میں چھاپے مارکر بغیر اطلاع غیر حاضر ہونیوالے 35اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جن میں 5خواتین ٹیچرز بھی ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے بتایا کہ تمام افسران کو سخت ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ صبح سے لیکر سکول ٹائم کے دوران مختلف اوقات میں اپنے اپنے علاقہ کے سکولوں میں چھاپے ماریں جبکہ مسلسل غیر حاضر ہونیوالے اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کر کے نئے ٹیچرز بھرتی کئے جائیں۔