جھنگ کے علاقے محلہ بھبھڑانہ میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ریاض اپنے ماموں زاد بھائی شبیر سے ملنے آیا اور انہوں نے اپنے دیگر دو ساتھیوں ارشد انصاری اور اعظم کے ہمراہ مبینہ طور پر زہریلی شراب پی، جس سے چاروں دوستوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔
ارشد انصاری موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دیگر تینوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعظم اور شبیر بھی چل بسے، جبکہ ریاض کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے مبینہ منشیات فروش آصف کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔