• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، میئر و ڈی سی کا خطاب

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس مئیر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان اور ڈی سی راولپنڈی طلعت محمودگوندل کی زیر صدارت ہوا ۔سردار محمد نسیم خان نے اپنے خطاب میں راجہ محمد حنیف کی کمپنی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے راولپنڈی کو صاف ستھرا شہر بنائینگے،ڈی سی طلعت محمودگوندل نے شہر کی صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مئیر اور نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قیادت میں آر ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کیلئے مزید بہتر خدمات فراہم کریگی۔
تازہ ترین