• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال ملتان سمیت 85 اسپتالوں میںالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز بھرتی ہونگے

ملتان (نمائندہ جنگ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے سول اسپتال ملتان سمیت صوبہ کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی 1360؍ اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ،تمام اسامیوں پر بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہوگی ،ہر اسپتال میں میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجسٹ ، آپٹو میٹریسٹ ،سائنٹیسٹ ، نیوٹریشنسٹ ، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ ، یورالوجی ٹیکنالوجسٹ ، لیپائیریٹری تھراپسٹ کی ایک ایک ، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹ، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹ کی دو دو ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ، انستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی تین تین اسامیوں پر بھرتی ہو گی۔
تازہ ترین