میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعہ اوراس کے ذمہ داروں کےخلا ف پیرکو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف سیاسی،سماجی،سول سوسائٹی اور اسکولوں کی تنظیموں کے نمائندوں مولانا حفیظ الرحمان فیض،رئیس احمد خان،فیصل خان زئی ،محمد مسعود عباس، شہزادو ملک، نعمان ہالیپوٹواور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف مطالبات تحریر تھے۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثہ میں گیارہویں جماعت کے طالب علم نعمان میمن کی موت اور عباس کاظمی کے شدید زخمی ہونے کی بنیادی وجہ طلبہ،والدین،سیاسی وسماجی تنظیموں کی پیشگی مخالفت کے بادجودبڑی تعداد میں طلبہ کے لئےشہر سے 10کلو میٹر دور دشوار گزار راستے پر پہلی مرتبہ قائم ہونے والا امتحانی سینٹر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔