• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان پولیس میں سزاءوجزا،کرپشن وبدعنوانی پر 3افسران کے خلاف کارروائی

مردان ( نامہ نگار ) ڈی پی او مردان نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر ایک پولیس افسر کو ملازمت سے برطرف اور دوسرے کی تنزلی کردی جبکہ ایک ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔ ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے مال مقدمہ میں خورد برد کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او تھانہ کاٹلنگ قمرالزمان خان کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پندرہ روز کے اندر مال مقدمہ واپس نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اسی طرح کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر تھانہ لوند خوڑ کے سابق ایس ایچ او سیف اللہ خان کی تنزلی کرکے انہیں سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنانے اور ان کی پانچ سال کی ملازمت ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور رشوت مانگنے پر ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی مراد خان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ان کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا ڈی پی او نے مردان کے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایمانداری کیساتھ فرائض انجام دیں ۔
تازہ ترین