• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیرترین کی پی ٹی آئی ملتان سٹی کےجنرل سیکرٹری کی بحالی سےمعذرت

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے پی ٹی آئی ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری کی بحالی میں کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی اور متعلقہ عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے پارٹی کی جنوبی پنجاب کی باڈی سے رجوع کریں ،جہانگیر ترین کے دورہ ملتان کے موقع پر پی ٹی آئی سٹی کے صدر خالد خاکوانی ،سابق جنرل سیکرٹری ندیم قریشی اوردیگر عہدے داروں نے ان سے ملاقات کی ۔ موقع پر موجود پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی سے بھی اس فیصلہ پر نظرثانی کی استدعا کی مگرانہوں نے کہ موقف اختیار کیا کہ اس معاملے کے لئے تشکیل کردہ تحقیقاتی و کارروائی بورڈ نے واضح فیصلہ دے دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی قیادت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سابق جنرل سیکرٹری بدستور پارٹی معاملات میں بطور جنرل سیکرٹری حصہ لےرہے ہیں جوڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سابق سٹی جنرل سیکرٹری ندیم قریشی پر کارکنوں اورعہدیداروں سےنازیبا گفتگو اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔دریں اثنا جہانگیر خان ترین نےبانی رکن شاہ رخ مرزا سے ملاقا ت کے دورانکہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں پی ٹی آئی آنے والے انتخابات میں ن لیگ کو عبرت ناک شکست دے گی ۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی ، ابراہیم خان،عون عباس بپی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر رہنماؤں نے شاہ رخ مرزا کی جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال رکھنے کے لئے کوششوں کو سراہا ۔
تازہ ترین