• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین باکسنگ :محب اللہ 91 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سات میں سے چار باکسر ایشین کنفیڈریشن ایلیٹ باکسنگ چیمپئن شپ  کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ دو باکسرز پری کوارٹر فائنلز میں اور محب اللہ بائی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔لاسٹ 16مرحلے میںگلزیب 69 کے جی میں چین کے وی آئی لیواور اویس علی خان 81 کے جی میں اردن کے محمد الیازوری سے مقابلہ کرینگے، جبکہ کوارٹر فائنل میں ثناء اللہ 91 کے جی میں مقابلہ کریں گے پاکستان کی میڈل کی پہلی امید ثناء اللہ سے ہوگی ۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے 52کلوگرام فلائی ویٹ میں محمد آصف ابتدائی مقابلہ میں ازبکستان کے جاسربیک لاٹیپوو سے 5-0 سے ہار گئے جبکہ 69کلوگرام میں گلزیب نے فلسطین کے احمد ہرارا کو دوسرے رائونڈ میں شکست دیکر پری کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ لائٹ فلائی ویٹ 49کلوگرام میںمحب اللہ اپنا پہلا ہی مقابلہ چین کے جنجن سے 5-0سے ہار گئے جبکہ میڈل ویٹ 75کلوگرام میں تنویر احمد انڈونیشیا کے براما ہینڈران سے 4-1 کی شکست کھا گئے۔ 64کلوگرام لائٹ ویلٹر کلاس میں سلیمان بلوچ تائیوان کے ہنگ منگ سے 4-1سے شکست کھا گئے۔ 91کلوگرام میںثناء اللہ نے سری لنکا کے پی نمال این جے کو دوسرے رائونڈ میں شکست دی۔ ریفری نے دوسرے رائونڈ میں مقابلہ روک دیا تھا۔
تازہ ترین