• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر وسیم اختر کی ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی ہے اور ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ پیر کو دوران سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ لہٰذا ملزمان کی گرفتاری کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے16 فروری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے وسیم اختر کی ضمانت میں مزید توسیع کردی ہے ۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر بھی عدالت میں پیش تھے۔ استغاثہ کے مطابق وسیم اختر و دیگر کے خلاف تھانہ گڈاپ سٹی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین