• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میڈیکل کالج میں 2 روزہ کارڈیوکانفرنس اختتام پذیر

سرگودھا(نامہ نگار )سرگودھا میڈیکل کالج ،یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ کارڈیوکانفرنس کے اختتام سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر انجم جلال ، ڈاکٹر مسعود صادق ،وی سی سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد،ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر ، پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرااکرم،ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر طارق وسیم، ڈاکٹرمسعود صدیق، ڈاکٹر محمدسرور،ڈاکٹر ربیعہ ہاشم ،ڈاکٹر خواجہ ایم ارشد، ڈاکٹر عبدالمالک ، ڈاکٹر انجم ، ڈاکٹر شہزاد اسلم اور ڈاکٹر فدا نےکہاکہ روزہ مرہ زندگی میں عدم توازن اور خوراک کے بے جا استعمال کی وجہ سے دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ۔ صرف ادویات ہی بچاؤ کا حل نہیں بلکہ احتیاط دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین اورواضح حل ہے۔مناسب خوراک ،ورزش اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز امراضِ دل کے خلاف بہترین ہتھیار ہیں۔ جو افراد پریشانیوں میں مبتلا ہوں وہ اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیںدل انسانی جسم کا سب سے اہم اندرونی حصہ ہے۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں۔مقررین نے کہا کہ امراض قلب دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں اور وہاں نقصان کی شرح بھی زیادہ ہے ۔دیہاتوں میں لوگوں کو اس بیماری اور علامات کے بارے میں بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں اورانھیں ابتدائی طبی امدا د کے حصول کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔حکومت دیہی علاقوں میں اس بیماری سے مقابلہ کرنے کے لیے مناسب سہولیات اور تربیت فراہم کرے۔
تازہ ترین