• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں کریک ڈائون‘ 1400کم عمرڈرائیوروں کو جرمانہ

صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی کی ٹریفک پولیس نے کم سن ڈرائیوروں ، گاڑیوں میں لگائے گئے ٹیپ ریکارڈر اور کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے1400کم عمر ڈرائیوروں کو بھاری جر مانہ اور400سے زائد ٹیپ ریکارڈ اُتار لئے ۔ ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیوروں ، کالے شیشے لگانے والوں اور گاڑیوں میں ٹیپ ریکارڈز لگانے اور پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔اس سلسلے میں صوابی ٹریفک وارڈن انچارج جناب علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں کم سن رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں لگے ٹیپ ریکارڈ وں اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ضلع بھر میں اب تک 1400کم عمر ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا۔
تازہ ترین