• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب کو تقسیم کر کے مزید ایک ضلع قائم کیا جائے‘ڈاکٹر نواز کبزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے رہنما ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا ہے کہ ژوب اور شیرانی کے عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اور ژوب کو تقسیم کر کے مزید ایک ضلع قائم کیا جائے جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ژ وب اور شیرانی صوبے کے پسماندہ ترین اضلاع ہیں جن کی درست آبادی کے تعین کیلئے مردم شماری نہایت اہمیت کی حامل ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھرپور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ ژوب رقبے کے لحاظ سے وسیع و عریض ہے اور اس کی سرحدیں افغانستان خیبرپختونخوا قلعہ سیف اللہ لورالائی موسی خیل سے ملتی ہیں اس لئے ژوب کو تقسیم کر کے مزید ایک ضلع قائم کیا جائے انہو ںنے کہا کہ جے یو آئی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انہو ںنے کارکنوں و عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے مردم شماری آگہی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
تازہ ترین