• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان جیل اراضی پرجوڈیشل کمپلیکس تعمیرکیاجائے‘ہائیکورٹ بار

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارباب عثمان ایڈوکیٹ نے خیبرپختونخواحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مردان جیل کی اراضی پروکلاء کیلئے جوڈیشل کمپلیکس تعمیرکیاجائے ‘گزشتہ روز پشاورمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرارباب عثمان نے کہا کہ وہ مردان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز کئے جانے والے عدالتی بائیکاٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے مردان کے وکلاء کویہ یقین دہانی کرائی تھی کہ مردان میں نئی جیل کی تعمیرمکمل ہونے پر سابق جیل کی اراضی پرمردان جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گااورمردان کے وکلاء کو درپیش دیگرمسائل حل کئے جائیں گے لیکن تاحال ان سے ہونے والے وعدے ایفاء نہ ہوسکے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مردان جیل کی عمارت پرفی الفورجوڈیشل کمپلیکس تعمیرکیاجائے ۔
تازہ ترین