• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکاکی ملتان ڈویژن کے دفاتر میں مکمل قلم چھوڑہڑتال،ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے تمام سرکاری ملازمین سکیل نمبر 1تا16 نےاپنےمطالبات کی منظوری کے لئے دفاتر میں مکمل قلم چھوڑہڑتال کی ، ملازمین نے جلوسوں کی صورت میں حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ،ااس موقع پرڈویژنل صدر رانا اقبال نون نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے پےسکیل ڈویژن دیا جائےاور تمام ایڈٖہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کئے جائیں ،اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی سطح پر ہائوس رینٹ تمام سرکا ری ملازمین کو 60فیصد کی شرح سے دیا جائے،پورے ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الائونسزدیئے جائیں ،اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائےاورکنٹریکٹ پالسی کا خاتمہ کیا جائے۔حتجاجی ریلی کی قیادت ملتان میں محکمہ بلڈنگ ای ڈی او ملک ریاض اور قاری طارق نے کی،محکمہ کواپریٹوکی قیادت مہر نواز ہراج ، ملک غلام عباس کھوکھر ، رمضان سومرو،محکمہ زراعت کی قیادت ایمری شاہرے خان گسورا، سید علی حیدر، توصیف احمد ، ملک طارق اعوان ،حافظ شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین