• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی ثقافت ، فنکار مخصوص شناخت رکھتے ہیں:مقررین

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کی ثقافت اور یہاں کا فنکار پوری دنیا میں اپنی مخصوص شناخت رکھتا ہے۔ سرائیکی وسیب اس لحاظ سے ایک زرخیز خطہ ہے کہ یہاں کا فنکار، ہنرمند، کاریگر اور گلوکار سچائی کے ساتھ اپنے فن کی خدمت کررہا ہے۔ چولستانی فنکاروں کا فن سرائیکی وسیب کی تہذیب و ثقافت کی علمبردار ہے اور اس فن کو دنیا میں پذیرائی حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار سخی نواب مخدوم زوہیب گیلانی اور سابق ٹائون ناظم میاں جمیل احمد نے سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اورٹو نائٹ کے اشتراک سے سالانہ صوفی امن فیسٹیول کے موقع پر  کیا۔ اس موقع پر نعیم الحسن ببلو، ثوبیہ ملک، قمر اقبال، سجاد ملک نے سُر سنگیت کا جادو جگایا جبکہ چولستانی ثقافتی گروپ، عطاء محمد ملتانی شہنائی نواز، آڈو بھگت ، تسنیم خان اور اشرف خان نے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی کا اظہار کرنے والے فنکاروں، آرٹسٹوں، گلوکاروں اور سوشل ورکرز نے ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ ایوارڈز وصول کرنے والوں میں وسیم خان، سجاد خان، نعیم الحسن ببلو، اجمل بھیل، عطاء محمد ملتانی و دیگر فنکار شامل تھے۔ جبکہ اسناد تقسیم کرنے والوں میں سید واجد علی شاہ، مخدوم زوہیب گیلانی، میاں جمیل احمد،منور خورشید صدیقی، یاسمین خاکوانی، تاج محمد تاج و دیگر شامل تھے۔ 
تازہ ترین