• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا اجلاس

بہاولپور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد ریاض منعقد ہوا۔جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہڑتالوں اوراحتجاجی مظاہروں سے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جائے کہ ملازمین طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکاہے۔حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کرکے ملازمین کی حق رسی کرے۔اجلاس میں ملک ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے حوالہ سے حافظ اختررانا کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اجلاس میں حاٖفظ اختررانا،ملک ریاض،حافظ اسلم بھٹی، سیدسلمان شاہ،علی اکبر کامران،شاکر لودھی،عامر عباسی،محمد رمضان،مظہرحسین شاہ،انعام الحق،اکرم بھٹی،حاجی رفیق،محمد حمید،سید شہزادحسین شاہ،عباس عباسی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں تمام عہدیداران کے بھرپوراعتماد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیاجائے گا۔ 
تازہ ترین