گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کی ہائی کمان کی کال پر گوجرانوالہ سے پیپلز پارٹی کے ضلع اور سٹی کا قافلہ ضلعی صدر رائو اکرام علی خان، جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو، سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا، جنرل سیکرٹری شیخ محمد اقبال، خالد حسین باجوہ کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ناصر باغ لاہور میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شریک ہوئے ۔