• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ،چک41 شمالی میں گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب

سر گو د ھا(نمائندہ جنگ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے چک نمبر41 شمالی میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاحی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا ۔جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی آس لگانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میاں نواز شریف کی تلاشی لینے والے اب خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں اور اگر اُن کا دامن صاف ہے تو اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کریں ۔ذہنی طورپر منتشر سیاستدانوں کا ایجنڈا ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا ۔نواز شریف جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہوں گےاور مخالفین ایک بار پھر ناکام ہوں گے اور اپنی یوٹرن کی روایات کو برقرار رکھیں گے۔ این اے 65میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور 2017ءوعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔اس موقع پر چوہدری شاہ ریز شفیع وڑائچ، سرفراز چدھڑ ، میاں اکرم گجر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین