• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: چڑیاگھر‘ ڈک پانڈ کی صفائی، 500مچھلیاں چھوڑدی گئیں

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چڑیاگھر‘ ڈک پانڈ کی صفائی اوراس میں 500 مچھلیاں چھوڑدی گئی گر می سے بچاؤ کیلئے چڑیاگھرمیں گرین شیلٹرز‘واٹرکولر‘پنجروں میں ائرکولر‘پنکھے اور برف کے بلاک فراہم کردیئے گئے ہیں ، ان خیالات کااظہار کیورٹرچڑیاگھرایوب صابرنے کیا۔کیورٹرچڑیاگھر ایوب صابرنے بتایا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث چڑیاگھرمیں جانوروں پرندوں کوگرمی سے بچانے کیلئے متعدداقدامات کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست پیلکین پانڈ (ڈک پانڈ) کی 15 سال بعد صفائی کوممکن بنایاجاسکا اب پیلکین تالاب کومکمل طورپرصاف کردیاگیاہے اوراس میں صاف پانی اور500 مچھلیاں چھوڑدی گئی۔ انہوں نے بتایا چڑیاگھرمیں جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے 3 عددواٹرکولر نصب کردیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کوشدیدگرمی میں ٹھنڈاپانی میسرآسکے اسی طرح شہریوں کودھوپ سے بچاؤکیلئے 50 فٹ کاگرین شیلٹربنایاگیاہے جوکہ شہریوں کوسایہ فراہم کریگا اسی طرح بنگال ٹائیگرکے پنجرہ کے باہرموجود تالاب کے اوپر گرین شیلٹربنایاگیاتاکہ وہ گرمی سے بچ سکے اورتالاب کے پانی میں نہاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح شیر‘بنگال ٹائیگر‘ریچھ بندروں کے پنجروں میں برف کے بلاک رکھ دیئے گئے ہیں تاکہ وہ گرمی کامقابلہ کرسکیں ٹائیگرہاوس میں ٹھنڈی ہواکیلئے ائرکولرلگایاگیاہے۔
تازہ ترین