گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)سالڈ ویسٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس9مئی کو طلب کرلیا گیا ، کمپنی کے سیکرٹری مہران افضل نے بتایا کہ پہلے اجلاس میں ہی شہر میں صفائی کا نظام ٹھیکے پر دینے کے لئے ٹینڈرز طلب کرنے کی منظوری دی جائے گی آٹھ سو سینٹری ورکرز اور دو سو ڈرائیور بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ایک مہینہ تک عمل مکمل ہوجائے گا۔