• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی اور جون، کراچی میں ہیٹ ویوز کا خطرہ موجود

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی اور جون پاکستان کے خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے سے ہیٹ ویوز کا خطرہ موجود ہے، گرمی ماہ رمضان میں بھی اپنا رنگ دکھائیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرم موسم اپنے عروج پر ہوگا تاہم بالائی علاقوں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے سلسلوں سے گرمی سے ریلیف ملے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافہ نے پاکستان کا موسم بدل دیا۔
تازہ ترین