وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چمن میں افغان کارروائی دلی، کابل گٹھ جوڑکی عکاس ہے، ہماری سرحدوں پر مزید کوئی کارروائی کی گئی تو بھر پور جواب دیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے افغانستان کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے مزید کہاکہ افغانستان اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے کارروائیاں کر رہا ہے، دہشت گردی کاخاتمہ صرف میڈ ان افغانستان حل سے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہوئی، نقصان ہوا تو پھر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، کسی نے ہمارا کوئی نقصان کیا تو بدلہ لیں گے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کی کارروائی پر افغانستان کو غلطی کا احساس ہوا ہے، افغانستان کے ساتھ مثبت تعاون کی کوششیں جاری رکھیں گے، تعلقات کی بہتری کی کوششوں کا افغانستان کی جانب سے مثبت جواب نہیں آرہا۔