جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نےچمن میں حملے پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ بھارتی سازش ہے۔
سراج الحق کا منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی یوتھ سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان پر افغان حملہ بھارتی سازش اور ملکی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، افغان صدر اس حملے پرپاکستان سے معافی مانگیں۔
پاناماکیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اس اندازسے کرپشن کرتے ہیں کہ اس کاجنوں کو بھی پتہ نہیں چلتا ، قوم کا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف کرسی چھوڑدیں۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیا تو تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔