بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے دفتر میں قائم کئے گئے ماڈل ڈومیسائل ڈلیوری سسٹم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ ڈومیسائل کی تیاری کے تمام مراحل جلد مکمل کیے جائیں تاکہ لوگوں کو مقررہ معیاد میں ڈومیسائل حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کے حصول کے لئے آنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا ئیں تاکہ وہ ایک چھت تلے اپنے کاغذات کی تکمیل کے بعد اپنا ڈومیسائل حاصل کرسکیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر نے بتایا کہ ماڈل ڈومیسائل ڈلیوری سسٹم کے لیے ان کے دفتر میں تین کاؤنٹر ز قائم کئے گئے ہیں ۔