گجرات (نمائندہ جنگ)پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے موضع پرسووال میں قتل ہونے والے 40سالہ سجاد اختر کا مقدمہ مقتول کے بھائی ذوالفقار علی حیدرکی رپورٹ پر پولیس کانسٹیبل چاند سبحانی، اختر علی، احسان علی، عطاء الٰہی، جاوید اقبال اور 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی، جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔