لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر فوڈ شاپ کو ناقص آئل ، زائد المعیاد اجزاء کے استعمال اور سابقہ اصلاحی نوٹس پر عمل نا کرنے پر سیل کر دیا۔مزید کاروائیوں میں ملتان رو ڈ پر ڈبل رو ٹی بنانے کایونٹ کا سیل کر دیا ۔ پروڈکشن ایریا میں پھپھوندی، مکڑی کے جالے اور جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔ چکن سیل سنٹر نیو مزنگ فتح شیر روڈ کو ذبح کرنے کیلئے کون سسٹم استعمال نا کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پرسر بمہر کردیا۔برادری روڈ پر قلفی کوناقص صفائی غلط لیبلنگ اور کھلے واش روم ہونے پر سیل کر دیا۔ ڈی ایچ اے وائی بلاک میں ایکسپا ئر بر یڈ ،باربار استعمال کیا ہوا تیل اورکام کے دوران جیولری کے استعمال پر دس ہزار،واے بلاک ڈی ایچ اے میں پیزاشاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،اور فرش کے گندا ہونے پر چھ ہزار جرمانہ روپے جرمانہ کیا گیا۔نشتر ٹائون میں آ ئس فیکٹری کو ورکرز کو برف بنانے والے ایریا میں علیحدہ جو تے استعمال کرنے ،جسمانی صفائی ستھرائی اور فلٹرکو تبد یل کرنے کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ علامہ اقبال ٹائون ان شاپ ،اندرون اکبری منڈی میں ٹریڈ رز اور ایم آر ٹریڈرز ،مصطفی ٹائون میں نا ن شاپ کو لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیگر شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد میں 2کیچپ پروڈکشن یونٹ سیل کر کے بھاری مقدار میں ناقص کیچپ برآمدکر لیا۔