• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،کاشتکار قتل‘سنانواں میں شوہر نے بیوی کوکالا پتھر پلا دیا

ملتان،سنانواں،ڈیرہ بکھا( سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران)   قرض لینے کیلئے جانیوالا کاشتکار قتل ، شوہر نے بیوی کوکالا پتھر پلا کر ابدی نیند سلا دیا،چک نمبر 31بی سی کے قریب ششماہی نہر سےملنے والی  لاش کی شناخت ہوگئی تفصیل کے مطابق  عابد حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں  آگاہ کیا کہ  اس کے والد عبدالحق نے  تین سال قبل گلزار سے زمین ٹھیکے پر حاصل کی بعد ازاں گلزار بیرون ملک چلا گیا ان کی عدم موجودگی میں  افضل، سلیم، قسور،  اور محمد بوٹا نے اس سے زمین واپس لے لی، بقایا رقم 50ہزار دینے کا وعدہ کیا،اس کا والد رقم لینے کےلئے  مزکورہ ملزمان کے گھر گیا مگر واپس نہ آیا، تلاش کر  نے   پر گھر کے پاس  والد کی لاش  ملی ، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی، سنانواں کے نواح میں موضع پتی میں گھریلو جھگڑےپر  منیر احمد ولد ملازم حسین  گاڈی نے بیوی خورشید بی بی کو کالا پتھر پلا کر مار ڈالا، بیوی کے بھائی محمد بلال نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کرد ی گئی ، منیر احمد نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس سے ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،پولیس نے منیر احمداور اس کی دوسری بیوی رضیہ اور سانول ولد ملازم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،چک نمبر 31بی سی کے قریب ششماہی نہر سےملنے والی  لاش کی شناخت ہوگئی ،چشتیاں کے رہائشی  ماسٹر احمد علی کے کزن فخر عالم نے میڈیا کو بتایا کہ  گزشتہ روز پولیس تھانہ عباس نگر نے ان کو ماسٹر احمد علی کے موبائل کی  سم   سے   اطلاع دی  ،ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر احمد علی مردم شماری کی مہم پر مامور تھے ، انہوں نے ایک دن کی چھٹی لی اور گھر والوں کو بتایا کہ وہ ایک دن حاصلپور رہے گا اور بعد میں اپنے رقبے قائم پور جائے گا، اس کے بعد ان کا اس سے رابطہ نہیں ہوا ، فخر عالم نے مزید کہا کہ ان کو اپنے کزن کے پوسٹ مارٹم کیلئے جگہ جگہ دھکے  کھانے پڑے ، ان کی لاش کو پولیس نے پہلے ڈیرہ بکھا رول سنٹر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر عثما ن نے یہ کہتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا کہ ان کو ڈی سی او بہاولپور نے منع کیا ہے، بہاول وکٹوریہ ہسپتال  انتظامیہ  نے بھی  پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کرتے ہوئے لاش کو  خیر پور ٹامیوالی بھجوا دیا ، شام تک   بڑی مشکل سے پوسٹ مارٹم ہوا ،ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین