سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا اجلاس مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا محمد صالح انڈھڑ،مولانا عبدالکریم عباسی، مولانا علی اکبر عباسی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شدید گرمی میں سکھر کے شہری پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور سکھر کے منتخب نمائندے اور انتظامیہ غفلت کی نیند سورہے ہیں۔سکھر کے مختلف علاقوں پرانا سکھر، نیوپنڈ، پیر مراد شاہ کالونی، مائیکروویو کالونی، نواں گوٹھ، سول اسپتال، سوکھا تالاب، غریب آباد، دادو چوک، ٹکر محلہ، اسٹیشن روڈ اور دیگر علاقوں میں کئی ہفتوں سے قلت آب کامسئلہ ہے، سکھر کے شہری دور دراز علاقوں سے فلٹر پلانٹ ، ہینڈ پمپوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔